05-May-2022 چھوٹی چھوٹی خوشیاں
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو تلاش کرتے رہنا چاہئے!!
بقلم، عمر فاروق
دنیا میں انسان زندگی گزارتے ہوئے زیادہ تر خوشیوں کو ڈھونڈتا ہے، کوی نہیں چاہتا کہ غموں سے اُسکا آمنا سامنا ہو، خوشی آنکھوں کو سکون و راحت پہونچاتی ہے تو وہیں غم آنکھوں کو رلاتی ہیں تڑپاتی ہیں،
میں کیسے اس درد کو الفاظ میں بیاں کروں کہ سالہا سال گزر جاتے ہیں مگر بیوی کچن کی چہار دیواری سے نکل نہیں پاتی، عرصہ گزر جاتا ہے مگر بھائی بہن کے گھر جھانکے بھی نہیں جاتا، تو وہیں بیٹا باہر رہ کر ماں کو ویڈیو کال کرکے کام چلا لیتا ہے تو باپ بیٹے کو بڑا کرکے سبکدوش ہو جاتا ہے، ہاے رے زندگی کیا کہوں تجھسے تم تو موڈرن بن گئی مگر لوگوں کو بھی موڈرن بنا گیٔ،
ساتھیوں!! اس مشینی دنیا سے باہر آؤ اور اپنے لئے اپنے پریوار والوں کیلئے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو تلاش کرتے رہا کیجئے ورنہ یہ زندگی مثل برف پگھل تو رہی ہے ایک دن ختم بھی ہو جائے گی اور تم بہت دور جاکر بھاری بھرکم مٹی کے تلے خوفناک اندھیروں کے بیچ قبرستان میں جا سؤوگے پھر تم لاکھ تمنا کروگے خوشیاں بانٹنے کی مگر تمہاری آرزویں تمہاری تمنائیں تمہارے ہی ساتھ تمہاری قبر میں دفن ہو جائیں گی، اور تم کف افسوس ملتے ہوئے مارے حسرت میں انگلیاں چباتے رہ جاؤ گے،
اس لئے خدا را جتنا ہو سکے اپنے لئے اور اپنے پریوار والوں کے لیے خوشیاں تلاش کرتے رہنا چاہئے-
Abraham
13-May-2022 10:20 AM
Beshaq
Reply
Mamta choudhary
11-May-2022 07:57 PM
Nice
Reply
नंदिता राय
10-May-2022 10:16 PM
👌👌
Reply